سٹی فور ٹی ٹو ہیڈ کوارٹر میں نماز تراویح، تکمیل قرآن شریف پر خصوصی دعائیہ تقریب

1 Jun, 2019 | 11:33 AM

Shazia Bashir

سٹی42: سٹی فور ٹی ٹو ہیڈ کوارٹر کی مسجد میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن شریف پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی احمد علی نے خصوصی دعا کروائی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو ہیڈ کوارٹر میں رمضان المبارک کی مناسبت سے نماز تراویح کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح میں تکمیل قرآن شریف کے موقع پر خصوصی دعائیہ تقریب کروائی گئی۔ دعائیہ تقریب میں گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فور ٹی ٹو نوید چوہدری،  ڈائریکٹر نیوز سٹی فور ٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر نیوز 24 میاں طاہر، سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر زین العابدین، امام خطیب سی اہم ہاؤس مولانا حافظ عمران رشید، مولانا علی سعدی، مولانا حافظ اسامہ، مولانا مفتی اسد، مولانا حاجی امداد اللہ، مولانا رضوان رشید، مولانا حذیفہ زکریا، چئیرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، رائو شہاب الدین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

نماز تراویح میں امام خطیب سٹی فور ٹی ٹو مولانا حافظ ہارون رشید نے قرآن سنایا، جبکہ مفتی احمد علی نے خصوصی دعا کروائی۔، دعائیہ تقریب میں ننھے محمد ضمران نے بارگاہ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پرتمام حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مزیدخبریں