سپریم کورٹ کا رجسٹری میں مقدمات کی سماعت بارے ججز کا روسٹر جاری

1 Jun, 2019 | 11:11 AM

Shazia Bashir

سٹی42: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت بارے ججز کا روسٹر جاری کردیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سات ججز لاہور رجسٹری میں تین جون کو مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں فل بنچ کیسز کی سماعت کریگا، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید منصور علی شاہ شامل ہیں۔  بنچ نمبر دو میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطاء بندیال، بنچ نمبر تین میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ فوجداری کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دورکنی بنچ مختلف نوعیت کے سول کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دورکنی بنچ فوجداری مقدمات کی سماعت کرے گا۔    

مزیدخبریں