ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوست محمد کھوسہ کو تحریک انصاف میں شمولیت نہ مل سکی

دوست محمد کھوسہ کو تحریک انصاف میں شمولیت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں لینے سے انکار کر دیا۔عمران خان کی موجودگی میں ذوالفقار کھوسہ اور سیف کھوسہ کوپی ٹی آئی کا پرچم پہنایاگیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے نہیں لیا گیا جس کی ذوالفقار خان کھوسہ سے باقاعدہ معذرت بھی کرلی گئی۔ سردار ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کو شمولیت کے وقت ساتھ بھی نہیں بٹھایا گیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:صوبائی وزراء نے تحریک انصاف کو یوٹرن پارٹی قرار دیدیا

عمران خان سابق گورنر پنجاب ذولفقار کھوسہ کے گھر پہنچے, جہاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عمران خان کی موجودگی میں ذوالفقار کھوسہ اور سیف کھوسہ کوپی ٹی آئی کا پرچم پہنایا گیا۔

 دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی 2 بڑی وکٹیں گرا دیں۔ سابق گورنرپنجاب ذوالفقار کھوسہ اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

 سابق اسپیکرپنجاب اسمبلی افضل ساہی بھی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ عمران خان نےافضل ساہی کوپارٹی کاروایتی مفلرپہنا کر اپنا بنا لیا۔ مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما اور سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔