عفیفہ نصراللہ:نوجوان نسل کو لاہور کی قدیم تاریخ اور ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی اور لاہور کالج یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔
یاداشت میں اندرون شہر میں قائم تمام تاریخی عمارات حویلیوں اور مساجد کو طالبات کے دوروں کے لیے مقرر کیا گیا، ڈی جی والڈ سٹی کا کہنا تھا تھا کہ طالبات کو فری ٹورز گائیڈز فراہم کیے جائیں گے، سیاحت اور ریسرچ کو فروغ دینے کے لیے ریسرچ کی طالبات کے انٹرنشپ پروگرامز بھی ترتیب دئیے گئے ہیں، جن کے اختتام پر انہیں اسناد بھی دی جائیں گی،وزیر خان مسجد جس میں 300 سے زائد لوگوں کی گنجائش ہے، جسے پروگراموں کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ابتدا میں سو سے دو سو طالبات کے دہلی گیٹ سے ٹیکسالی گیٹ تک گائیڈ کے ساتھ دورے کرائے جائیں گے، یہ معاہدہ چھ ماہ تک جاری رہے گا۔