الیکشن کمشن، 88اسٹنٹ ریٹرننگ آفسروں نے سیشن کورٹ میں حلف اٹھا لیا

1 Jun, 2018 | 08:12 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شاہین عتیق:الیکشن کمشن کی طرف سے ریٹرننگ آفسروں کی مدد کیلئے مقرر اٹھاسی اسٹنٹ ریٹرننگ آفسروں نے سیشن کورٹ میں حلف اٹھالیا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرعابد حُسین قریشی کاکہان ہے کہ  اس وقت پوری قوم کی نظریں آپ لوگوں کی طرف ہیں، کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے۔

الیکشن میں ریٹرننگ افسروں کی مدد کے لیے مقرر اٹھاسی ریٹرننگ آفسروں نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کو رپورٹ کر دی۔ سیشن کورٹ الیکشن سیل میں حلف برداری کےموقع پر ریجنل الیکشن کمشنرفریدآفریدی، سنیر ایڈیشنل سیشن جج اور الیکشن سیل کے انچارج تجمل شہزاد ،کوآرڈینیٹر دلدارحُسین بھی موجود تھے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر، لاہور کے ریٹرننگ افسران نے حلف اُٹھا لیا

حلف کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر عابد حُسین قریشی نے ہدایت کی کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ فرائض سر انجام دیں، کام کے دوران کسی قسم کی غفلت براشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں