نگران وزیر اعلی پنجاب کے ناموں پر تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار

1 Jun, 2018 | 06:35 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:کس کی مانیں کس کی نہ مانیں، تحریک انصاف نے نگران وزیر اعلی کے نام کو مذاق بنا لیا۔ میاں محمود الرشید نے اور یا جان مقبول کا نام لیا تو فواد چودھری نے ایاز میر کا نام لے لیا۔ میاں محمود الرشید کو روزہ اتنا لگا کہ وہ میڈیا کو چوتھا نام دینا ہی بھول گئے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب کے ناموں پر تحریک انصاف کنفیوژن کا شکار ہو گئی، کبھی کچھ تو کبھی کچھ ۔ پی ٹی آئی کی آپس میں ہی آنکھ مچولی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد میاں محمود الرشید نے نگران وزیر اعلی کے لیے تین ناموں کا اعلان کیا، میڈیا کو بتایا کہ پارٹی نے یعقوب اظہار، اوریا جان مقبول اور ڈاکٹر حسن عسکری کا نام تجویز کیا ہے لیکن کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے ٹویٹ کر دی کہ نگران وزیر اعلی کے لیے تین نام دیے، یعقوب اظہار، ایاز میر اور ڈاکٹر حسن عسکری کا پارٹی نے فیصلہ کیا، جبکہ میاں محمود الرشید نے ساتھ ہی وضاحتی بیان جاری کردیا کہ اوریا جان مقبول کے نام پر انہوں نے عمران خان سے براہ راست مشاورت کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مجموعی طور پر چار نام دیئے۔

سوال یہ ہے کہ اگر چار نام دیے تو کیا میاں محمود الرشید کو روزہ لگ رہا تھا کہ وہ چوتھا نام میڈیا کو دینا ہی بھول گئے۔ نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ اس بات کا مظہر ہے کہ وہ انکے رہنما خود کنفیوژ ہیں کہ کس کا نام دیں اور کس کا نہیں۔

مزیدخبریں