ایکسائزمیں ایک اور سکینڈل کا انکشاف،3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی  گئی

1 Jun, 2018 | 06:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی:ایکسائزمیں ایک اورسکینڈل سامنے آگیا، ہزاروں شہریوں کو نان فائلر سے فائلربناکرکروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ سیکریٹری ایکسائز نے انکوائری کے لیے تین رکنی کیمیٹی تشکیل دے دی۔

محکمہ ایکسائزمیں ایک اورسکینڈل ہزاروں نان فائلرز کو سسٹم میں فائلرز بنا دیا گیا اور سسٹم میں فائلرز شو ہونے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس فیس اور ٹرانسفر فیس میں کم فیس وصول کر کے خزانے کو کروڑوں کا چونا لگایا گیا ہے۔

اس خبرکو ضرور پڑھیں:غیر رجسٹرڈ سٹیل ملز میں ماہانہ کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

ایف بی آر کی جانب سے مراسلہ بھجوایا گیا ہے کہ بیشتر گاڑیوں کی ترانسفر سمیت دیگر ٹیکسزکی وصولی کے دوران جن شہریوں کو  فائلر ظاہر کیا گیا ہے وہ ایف بی آرکے ریکارڈ میں فائلر نہیں ہیں، جس پرسیکرٹری ایکسائز نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس میں ایڈیشنل ڈی جی مسعودالحق، ڈائریکٹرمشتاق آفریدی،ای ٹی اوعدیل امجدشامل ہیں۔ کمیٹی5روزمیں رپورٹ تیار کر کے سیکرٹری ایکسائز کو پیش کرے گی۔

مزیدخبریں