لیپ ٹاپ اسکیم کی مدت ختم، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

1 Jun, 2018 | 05:16 PM

حرااعوان

علی عباس: حکومت کی مدت کے ساتھ ہی شہباز شریف لیپ ٹاپ اسکیم کی مدت بھی ختم،18 ہزار 634 لیپ ٹاپ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کی غفلت سے کوڑے کی ردی ہو گئے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اپنے 5 سالہ حکومتی مدت میں دو بار لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا گیا لیکن ایک پراجیکٹ ہی مکمل کیا جاسکا جس میں دوہزار سولہ سترہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے منصوبے کو فائنل کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے دوہزار سولہ سترہ میں 5 ارب روپے ملایت کے 1 لاکھ 15 ہزار کور آئی تھری لیپ ٹاپ خیردے گئے تھے ۔ جس میں 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ طلبا و بالبات میں تقسیم نہ کیے گئے جس کے باعث خریدے گئے لیپ ٹاپ پڑے پڑے خراب اور ان کی وارنٹی ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے :چیف جسٹس 

 محکمہ ہائرایجوکیشن حکام کی غفلت سے کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپ کوڑے کی ردی ہو گئے ہیں۔اس سلسلہ میں محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو خط بھی لکھا کہ انہیں وقت اور فنڈز دیئے جائیں تاکہ وہ پنجاب میں طلبا و طالبات میں 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ تقسیم کرسکیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے آخری لمحات میں بھی لیپ ٹاپ کی تقسیم اور تقریبات کے لیے وقت نہ دے سکے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پروٹوکول ختم،سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع 

 واضح رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کی غفلت سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ اور 18 ہزار 634 لیپ ٹاپ کی تقسیم میں کوئی اقدام بہ اٹھایا جا سکا۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب نے مدت ختم ہونے والے لیپ ٹاپ کی اسکیم پر تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے فنڈز دینے سے بھی انکار کردیاہے اور کہا کہ محکمہ ہائرایجوکشین کے حکام کی اس غفلت پر متعلقہ حکام کی محکمانہ کاروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں