ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروٹوکول ختم،سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع

پروٹوکول ختم،سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سابق وزراء، مشیران اور سپیشل اسسٹینٹ اور پارلیمانی سیکرٹریوں سے سرکاری گاڑیوں کی واپس لینا شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں:

سٹی 42 ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سابق وزراء، مشیران اور سپیشل اسسٹینٹ سے دفاتر، مراعات اور گاڑیاں کی واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اب تک 50 کے قریب صوبائی وزراء، مشیران، سپیشل اسسٹینٹ اور پارلیمانی سیکرٹریوں نے سرکاری گاڑیاں واپس کیں ہیں جبکہ دیگر گاڑیاں واپس کرنے کے لئے ٹیلی فون کال کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے :چیف جسٹس 

  ویلفیئر ونگ کے ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سابق وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری 15 دن تک گاڑیاں اور گھر رکھ سکتے ہیں اور اب تک ویلفیئر ونگ نے 50 کے قریب گاڑیاں واپس لیں ہیں جبکہ باقی کی واپسی کا عمل جاری ہے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز میں سابق صوبائی وزراء، مشیران اور سپیشل اسسٹینٹ اور پارلیمانی سیکرٹریوں سے گاڑیوں، دفاتر اور دیگر مراعات کی واپسی مکمل ہو جائے گی۔