کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے :چیف جسٹس

1 Jun, 2018 | 02:22 PM

حرااعوان

ملک اشرف: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا ہے کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، انتخابات 25جولائی کو ہوں گے اور اورانتخابات  میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

  سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے عمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت کی. بلال حسن منٹو ایڈوکیٹ    نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا جس کے تحت انتحابات میں اخراجات کی حد مقرر کی گئی تاکہ عام شہری بھی انتخابات میں بطور امید وار حصہ لے سکیں.

یہ بھی پڑھیں: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے سائنسدانوں کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ 

  سماعت کے دوران بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے واضح کیا کہ عام انتخابات اپنے وقت پرہونگے اور کسی کو کوئی غلط فہیمی نہیں ہونی چاہیے. چیف پاکستان نے باور کرایا کہ انتخابات  میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو اپنے  ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں