شادیوں کے رسیا شوہر کیخلاف 3 بیویاں عدالت پہنچ گئیں

1 Jun, 2018 | 12:43 PM

حرااعوان

شاہین عتیق: 4 خواتین کو کنوارہ ظاہر کرکے شادی کرنے والے شوہر عرفان رسول کی 3 بیویاں شادی کی تصاویریں پکڑے انصاف کے لیے سیشن عدالت پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عارف مجائد کی عدالت میں تین خواتین صائمہ ارم، صائمہ بشیر اور سائرہ شادی کی تصویریں اٹھاے پیش ہوئی۔ عدالت میں تینوں خواتین نے بتایا کہ ان کےساتھ اس کے شوہر نے خود کو کنوارہ ظاہر کرکے شادیاں کیں۔ عدالت میں چوتھی بیوی صائمہ اور دوسری بیوی ارم نے بتایا کہ شوہر کے فراڈ کا علم لیپ ٹاپ سے ملنےوالی مختلف شادی کی تصاویروں سے ہوا۔ اب پانچویں شادی کی تیاری کر رہا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:شب جمعہ کی مناسبت سے داتا دربار میں اجتماعی دعا نے ایمان تازہ کر دئیے 

 عدالت میں خوتین کو ان کے وکیل عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے پیش کیا۔ عدالت میں نکاح نامے رکھےگےجس میں ملزم نے کنوارہ لکھ رکھا تھا۔ عدالت میں وکین کا کہنا تھا کہ داتا دربار پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ ایڈیشنل سیشن جج عارف مجائد نے خواتین کے بیان اور وکیل کےدلائل کے بعد تھانہ داتا دربار پولیس سے کل رپورٹ طلب کر لی ۔

مزیدخبریں