(قذافی بٹ) مسلم لیگ نون کی آئینی مدت پوری ہوتے ہی جہاں عام انتخابات کی تیاریوں میں مزید تیزی آگئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے محفوظ پناگاہیں ڈھونڈنا شروع کردیں، تحریک انصاف کی جانب سے (ن) لیگ کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، آج کپتان تین بڑی سیاسی جماعتوں کی اہم وکٹیں گرائیں گے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔ نون لیگ کی حکومت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی مدت کا اختتام ہوتے ہی تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں نے سپیڈ پکڑ لی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہور آئیں گے اور اپنے دورے کے دوران ( ن )لیگ ، (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج قصور سے سابق رکن اسمبلی حاجی غلام صابر انصاری اور شیخوپورہ سے علی اصغر منڈا عمران خان سے ملاقات کریں گے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
خبر پڑھیئے۔۔۔اصغر خان کیس، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی عدم پیشی پر چیف جسٹس برہم
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے رہنما بھی آج پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، عمران خان لاہور کے حلقوں میں ایک سے زائد امیدواروں کےمعاملے پر ہدایات بھی جاری کریں گے، پارٹی چیئرمین شوکت خانم ہسپتال کے افطار دعوت میں شرکت کے بعد اسلام آباد واپس جائیں گے۔