ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نون لیگ کی حکومت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن

نون لیگ کی حکومت ختم ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا جشن
کیپشن: City42 - PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) حکومت کی آئینی مدت ختم ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف نے سکھ کا سانس لیا۔ کھلاڑیوں کے ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔

 نون لیگ حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جشن منایا گیا، اعجاز چودھری کی رہائشگاہ پر نوافل شکرانہ بھی ادا کیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر نذیر چوہان کے دفتر ٹاؤن شپ میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور نوافل بھی ادا کیے گئے۔

جوہڑ ٹاؤن میں کارکنوں نے اپنی خوشی کا اظہار ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر کیا۔ جبکہ میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے جاتی حکومت کا جشن منایا۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ عوام کی کرپٹ حکمرانوں سے جان چھوٹ گئی۔

جشن مناتے کارکنان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن میں عوامی ووٹ کی طاقت نون لیگ کو مسترد کردے گی۔عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے لیے ایماندار اور باوقار لوگوں کو منتخب کرے گی۔