وزیر اعظم شہباز شریف  2 سے 3 جولائی تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

1 Jul, 2024 | 07:55 PM

سٹی42: تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف  2 سے 3 جولائی تک دوشنبہ تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف دوشنبہ میں صدر امام علی رحمانوو ، مجلسی اولی کی مجلس نمائندگان  کے چیئرمین محمد طائر زویر ذاکر زادہ  سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ دونوں فریقین باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون علاقائی رابطوں، تجارت، اور توانائی کے ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں پر بات چیت کریں گے جبکہ فریقین تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔ 

مزیدخبریں