سٹی42:گرمی کی چھٹی ہوگئی ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ، زیریں سندھ اور شمال مشرقی/زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا خدشہ ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، کرک، خیبر، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔پنجاب کے علاقے مری ،گلیات ،راولپنڈی ، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، اٹک، منڈی بہاؤالدین ، گجرات،گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال ،سیالکوٹ، فیصل آباد ،ساہیوال، میانوالی، خوشاب،سرگودھا،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،پاکپتن،ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، بہاولپور اوربہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔
بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بارکھان، خضدار، آواران، لسبیلہ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ سندھ میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم مٹھی، بدین، عمرکوٹ اور میر پور خاص میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے درجہ حرارت
بھکر،نوکنڈی، دالبندین ،سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
تربت، جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ