ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جہانگیر ترین کی ملاقات ، عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

 وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جہانگیر ترین کی ملاقات ، عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت و اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین نے ملاقات کی جس دوران وزیرِ اعظم کو عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔   

وزیرِ اعظم  سے ملاقات میں جہانگیر ترین نے مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جہانگیر ترین کی جانب سے وزیرِ اعظم شہبازشریف کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی.

واضح رہے کہ ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک تھے.