مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹھوں گا، شہری نے مریم نواز کی گاڑی روک لی

1 Jul, 2024 | 07:19 PM

سٹی42: طوفانی بارش کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس دوران ایک شہری نے مریم نواز کی گاڑی روک لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران شہری نے مریم نواز کی گاڑی روک لی، گارڈز کی جانب سے شہری کو روکا گیا اور سائیڈ کرنے کی کوشش کی جس پر شہری نے کہا کہ مجھے مار دو لیکن پیچھے نہیں ہٹھوں گا۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہری کو اپنے پاس بلا لیا، اس کا مسلہ سنا اور زہری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بارش کے بعد لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں