حکومت نے سولرپینلز پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا ، عطاء اللہ تارڑ

1 Jul, 2024 | 07:11 PM

سٹی42: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک باہمت وزیر اعظم ہیں وہ قوم کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے، جتنے اخراجات کم کرسکتی تھی کردیئے،پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا ذریعہ ہے،پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے،حکومت باتوں پرنہیں،عملی کام پریقین رکھتی ہے۔ 

 حکومت نے سولرپینلز پرکوئی ٹیکس نہیں لگایا،نصابی کتب،کیڑے مارادویات،کھادپر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگا،ٹیکس ایکسپورٹرزپرنہیں ان کی آمدن پرلگایا ہے، ایکسپورٹرزمنافع کمائیں گے تو ٹیکس دیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو500ارب دینے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہد خاقان عباسی کا ارکان اسمبلی کو500ارب دینے کادعویٰ غلط ہے،لگتا ہے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے بجٹ کتاب نہیں پڑھی ، ترقیاتی سکیموں کیلئے 500ارب دینے کا تاثر بھی  غلط  قرار دے دیا۔ 

مزیدخبریں