3ڈی آئی جیز جیل اور  2 اے ایس پیز  کے تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

1 Jul, 2024 | 06:56 PM

سٹی42: چیف سیکریٹری نے 3ڈی آئی جیز جیل کے تبادلے کردیئے، آئی جی پنجاب نے بھی 2 اے ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے رانا رضااللہ کوڈی آئی جی جیل فیصل آباد ریجن تعینات کردیا ، محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل بہاولپور ریجن تعینات کردیا ، کامران انجم کو ڈی آئی جی جیل ملتان ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے دواے ایس پیز کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل ڈی جی خان اے ایس پی رحمت اللہ کو تبدیل کرکے فوری طوری پر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ ایس ڈی پی او صدر سرکل رحیم یار خان اے ایس پی خرم مہیسر کو تبدیل کرکے فوری طور پر سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ۔

مزیدخبریں