مون سون میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے کا خطرہ ، الرٹ جاری

1 Jul, 2024 | 06:05 PM

سٹی42: ہیضہ، ڈائریا ، ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس اے اور ای پھیلنے کا خطرہ  ، محکمہ صحت نے مون سون میں وبائی امراض سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے مون سون میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز بڑھنے کا خطرہ زاہر کیا گیا ہے۔تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلہ میں مون سون کے دوران وبائی امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور  کہا گیا کہ مون سون میں وبائی امراض کے علاج کیلئے ادویات کا اسٹاک یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں