ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

1 Jul, 2024 | 05:17 PM

سٹی42: ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے جس کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 1 روپے  43 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد  نئی قیمت 2769 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔قیمتوں کا تعین جولائی کے لیے کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2768 روپے 63 پیسے تھی۔

مزیدخبریں