ملک زمان نصیب استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر نامزد

1 Jul, 2024 | 04:55 PM

Ansa Awais

سعید احمد :  سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک زمان نصیب استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر نامزدہوگئے۔

 آئی پی پی کے قائد عبدالعلیم خان نے نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیاسی عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے خیر مقدم کیا اور اہم ذمہ داری ملنے پر ملک زمان نصیب کو مبارکبادپیش کی اور مٹھائی بھی کھلائی۔

مختلف پارٹی عہدیداران اورتاجروں کےوفدکی ملک زمان نصیب کے دفتر آمد،سابق صدر ایم ایس ایف پنجاب محمد نعمان،حسنین رضا ،سابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق لاہور سید عدنان مقصود ودیگر موجود تھے۔

نومنتخب صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب نے اہم ترین ذمہ داری دینے پر اپنے قائد عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اسے احسن بخوبی نبھائیں گے۔ 

مزیدخبریں