شاہ محمودقریشی کی3 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

1 Jul, 2024 | 04:51 PM

سٹی42:نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چھ مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کی تین مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی اور دیگر مقدمات کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔

انسداددہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کی تین مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی اور وکلاء ، پراسیکیوشن سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لئے۔

دوسری جانب عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس اورزمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کےمقدمہ میں ضمانت پر سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی جبکہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت پرسماعت4 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملزم نے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کےتین مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے8 مقدمات میں بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔

مزیدخبریں