سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

1 Jul, 2024 | 04:19 PM

سٹی42: سونے کی قیمتوں میں کمی ، فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2324 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونا بھی 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایک تولہ چاندی 2850 روپے  پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں