پاکستان میں فیملی پلاننگ کے اہداف کے حصول کے لیے اہم پیش رفت

1 Jul, 2024 | 04:02 PM

سٹی42:پاکستان کے اسٹیک ہولڈرز اور عالمی ماہرین منیلا کو ورکشاپ 2030 FP میں چیلنجز اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیلئے مدعو کیا گیا ، ورکشاپ کا مقصد ایف پی 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ ا یف پی 2030 ورکشاپ میں پاکستان سمیت 50 سے زائد اسٹیک ہولڈرز کومدعو کیا گیا، الجن میں سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندے، اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔ ورکشاپ کا مقصد ایف پی 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کی پیش رفت کا جائزہ لینا، چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرناہے،پاکستان سے ثمن رائے، ڈائرکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب، سی ای او PPIFا سٹریٹجک کمیونیکیشنز، مرئیت، اور فیملی پلاننگ اور ڈیموگرافک ٹرانزیشن کے لیے سپورٹ پر پنجاب کی نمائندگی کررہی ہیں۔

پاکستان نے اپنے قومی اہداف اور کمپوزٹ کوریج انڈیکس (CCI) کی سفارشات کے مطابق آٹھ اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، FP2030 کے وعدے کیے ہیں۔اس کا مقصد ایسے معاشرے کی تشکیل ہے جہاں خواتین اور لڑکیاں بااختیار ہوں، اور تمام جوڑے 2030 ء تک خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں باخبر انتخاب کر سکیں۔

پاکستان کے ایف پی 2030 ء کے وعدوں اور پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو مضبوط بناکرعمل درآمد اور پیشرفت کی نگرانی کے لیے روڈ میپ پر معاہدہ بھی کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے دوران تیار کیا گیا ایکشن پلان ایف پی 2030 ء کے وعدوں کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی رہنمائی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام خواتین اور لڑکیوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

منیلا میں منعقدہ FP2030 ایشیا پیسیفک فوکل پوائنٹس ورکشاپ میں 8 مختلف ممالک کے فوکل پوائنٹس کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل تیار کریگی، یہ ممالک خاندانی منصوبہ بندی کے حقوق اور انتخاب کو ملک کے زیر قیادت ماڈل کے ذریعے آگے بڑھانے کے لیے کام کر یں گے۔

مزیدخبریں