(ویب ڈیسک)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے کہا 4 سے 7 جولائی کے دوران اچھی بارشوں کی توقع ہے،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر احمد بابر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے، پوٹھوہار ریجن میں بھی اچھی بارشوں کی توقع ہے،جولائی کے پہلے پندرہ دن کافی زیادہ بارشیں ہیں، بالائی علاقوں میں مون سون آہستہ آہستہ ساؤتھ میں شفٹ کرے گا،سندھ میں ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، پوٹھوہار ریجن میں رواں ہفتے بارشیں متوقع ہیں،کراچی میں اب درجہ حرارت معمول کے مطابق ہو جائیں گے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں جولائی کے پہلے 15 دنوں میں اچھی بارشوں کی توقع ہے، 4 سے 7 جولائی کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ظہیر احمد بابر نے کہامختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، بالائی پہاڑی علاقوں میں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے.