36 ایجوکیشن اتھارٹیز زوال کا شکار کیوں؟ بڑی وجہ سامنےآگئی

1 Jul, 2024 | 03:03 PM

(جنید ریاض)پنجاب بھر میں 52 ڈپٹی ڈی ای اوز کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف،مذکورہ تمام افسران ایڈیشنل چارج پر کام کررہے ہیں۔
 تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث صوبہ بھر کی 36 ایجوکیشن اتھارٹیز زوال کا شکار ہیں، پنجاب بھر میں 52 ڈپٹی ڈی ای اوز کی آسامیاں خالی ہیں۔

مذکورہ آسامیوں پر تعینات تمام افسران ایڈیشنل چارج پر کام کررہے ہیں، جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے،سائلین کا کہنا ہے کہ افسران ایڈیشنل چارج کے باعث کام میں دلچسپی نہیں لیتے جس کے باعث وہ اپنے جائز کام کے لئےبھی دفاتر کے کئی کئی روز چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں