ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین ڈرگ کورٹ لاہور کی 5 ماہ کی اعلیٰ کارکردگی, منشیات کا صرف ایک کیس باقی رہ گیا

چئیرمین ڈرگ کورٹ لاہور کی 5 ماہ کی اعلیٰ کارکردگی, منشیات کا صرف ایک کیس باقی رہ گیا
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چئیرمین  ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کی 5  ماہ  کی کارکردگی ،پانچ ماہ میں 817 مقدمات کے فیصلے 13 کروڑ 69 لاکھ 4 ہزار جرمانہ، 21 سال سات ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں ،ڈرگ کورٹ لاہور میں اب صرف ایک کیس باقی رہ گیا.

چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا کی کارکردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو موصول  ہوئی ہے جس کے مطابق ڈرگ کورٹ لاہور میں اب صرف ایک مقدمہ باقی رہ گیا ہے۔چئیرمن ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا  کارکردگی رپورٹ میں پورے پنجاب میں نمبر ون قرار پائے ہیں  جس کے مطابق فروری میں 185 مقدمات کے فیصلے کیے, 58 لاکھ70 ہزار جرمانہ ہوئے جبکہ سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی ۔

مارچ میں 393 مقدمات نمٹائے چھ کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار جرمانے ہوئےجبکہ نو سال 10 ماہ 22 دن قید کی سزا سنائی گئی۔

اپریل میں 123 مقدمات کے فیصلےکئے گئے اور 35 لاکھ 76 ہزار جرمانے ہوئےاسی طرح ایک سال 17 دن قید کی سزا سنائی گئی ،

مئی میں 68 مقدمات کے فیصلے،چھ کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار جرمانہ،، نو سال پانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

جبکہ جون میں 48 مقدمات کے فیصلے کیے 34 لاکھ نو ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ، مجموعی طور پر پانچ ماہ میں پانچ ماہ میں 817 مقدمات کے فیصلے 13 کروڑ 69 لاکھ 4 ہزار جرمانہ، 21 سال سات ماہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

واضح رہے کہ اب صرف ایک کیس باقی ہے جو ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے ، اس کے بعد ڈرگ کورٹ میں زیر التواء اور زیر سماعت کیسز کی تعداد زیرو ہوجائے گی.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-07-01/news-1719822743-3200.jpg

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-07-01/news-1719822750-9078.jpg

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-07-01/news-1719822757-6399.jpg

Ansa Awais

Content Writer