لاہور میں بارشوں کا سلسلہ شروع، ڈی سی لاہور نے اہم ہدایات جاری کردیں

1 Jul, 2024 | 12:59 PM

(ویب ڈیسک) لاہور میں بادل گرج اٹھے، موسم خوشگوار ہونے پر شہری خوشی نہال، صبح سویرے موسلادھار بارش،موسلادھار بارش کے باعث گرمی کی چھٹی ہوگئی،نکاسی آب کے حوالے سے ڈی سی لاہور نے بھی اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور بلدیہ عظمیٰ ملازمین کو نکاسی آب کے لیے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات کی،ایم ڈی واسا غفران احمد نے فوری طور پر آپریشن سٹاف کو نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں پہنچنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ واسا افسران بھی اپنے اپنے علاقوں میں بارش کے پانی کے انخلا کے لیے فیلڈ میں ڈیوٹیاں سسنبھالیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے بتایا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا,دن بھر ملے جلے موسم کا رجحان رہے گا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت40 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا, لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 78 کے ریکارڈ کی گئی،پاکستان کے شہر لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں سترویں نمبر پر آگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے متعدد شاہراہوں اور چوراہوں پر بارش کا پانی ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی,چھپڑ سٹاپ، سکیم موڑ، ملتان روڈ، چوبرجی، سیکرٹریٹ، ٹمبر مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ،گلبرگ ، قذافی اسٹیڈیم ، عثمانی روڈ ،فاروق ہسپتال بھٹہ چوک، گرین ٹاؤن، ماڈلٹاؤن لنک روڈ، دھرم پورہ ،شامی روڈ سے سرور روڈ، کیولری سے خورشید عالم، سیون اپ پھاٹک، ندیم چوک، صدر گول چکر پر بھی بارش کے پانی نے ٹریفک بہاو بری طرح متاثر کیا۔

بارش کے بعد ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے سی ٹی او لاہور جے سرکل افسران کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی تاکہ اہم شاہراہوں سے پانی بروقت نکالا جا سکے جبکہ سی ٹی او نے اہم شاہراہوں پر اضافی وارڈنز تعینات کئے ۔
 

مزیدخبریں