ملک اشرف :غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو واپس بھجوادی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان کی عدالت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کو واپس بھجوا دی۔۔
واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔گرمی کی شدت میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔