ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی میں شمولیت؟ فواد چوہدری کا نیا بیان آگیا

پی ٹی آئی میں شمولیت؟ فواد چوہدری کا نیا بیان آگیا
کیپشن: Fawad Chaudhry's statement
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنےکا میں نے کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئےبےچین ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنیداکبر جیسا قیمتی شخص پارٹی سےمستعفی ہو گیا، پرویزالہٰی، شاہ محمود، اسدقیصر جیسے لوگ پارٹی کو کھڑا کر سکتے ہیں،میری بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، انتظار پنجوتھہ نے پیغام دیا تھا کہ بانی آپ سے ملنا چاہتے ہیں، اعجاز چوہدری تو کہتے ہیں پارٹی قیادت نےکبھی ہمیں پوچھا نہیں،بانی ہی فیصلےکرتے ہیں مگر ان کے پاس درست معلومات ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو درست معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ پر جس روز ڈاکا ڈالا گیا اسی روز احتجاج کی کال کیوں نہیں دی گئی؟ گرینڈ اپوزیشن اتحاد بننا وقت کی ضرورت ہے، گرینڈ اپوزیشن اتحاد کو پی ٹی آئی قیادت لیڈ کرے۔

سابق وزیر نے کہا کہ پارلیمان کام تب کرے گی جب وہ منتخب ہو کر آئے، عوام نے کہا ہم بادشاہ کا اختیار نہیں مانتے جس کے نتیجے میں پارلیمانی نظام آیا ،ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ہم عورتوں سےووٹ مانگیں گے، گذشتہ 2 انتخابات میں خواتین سے ووٹ مانگے گئے اور اس کا رسپانس سامنے آیا مطلب یہ ہےکہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔