(قیصرکھوکھر)محکمہ بلدیات نے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 تیار کر لیا، ایکٹ جائزے کے لئےمحکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا،لاہور میں ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور 10 ٹاونز بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں 9 ٹاونز اور ایک کینٹ کا ٹاون ہوگا,تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی,لاہور میں 300 یونین کونسلز بنائی جائیں گی,دو لاکھ سے 7 لاکھ آبادی والے شہر میں مونسپل کارپوریشن ہوگی۔
50 ہزار سے دو لاکھ آبادی والے شہر میں مونسپل کمیٹی ,تیس ہزار سے 50 ہزار تک آبادی والے شہر میں ٹاون کمیٹی ہوگی,20 ہزار سے کم آبادی والے علاقے میں یونین کونسل قائم ہوگی,محکمہ بلدیات نے مسودہ قانون محکمہ قانون کو ارسال کردیا ہے۔