راو دلشاد : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائمقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جار ی کردیا۔ گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک محمد احمد خان قائمقام گورنر پنجاب ہوں گے۔قائمقام گورنر پنجاب آئین کے آرٹیکل 53کی کلاز تھری کے تحت فرائض سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال نے قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔