مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا اہم بیان آگیا

1 Jul, 2024 | 10:39 AM

(شاہین عتیق ) سیشن کورٹ لاہور میں مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت،عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سیشن کورٹ لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر  عائشہ اکرم نے عدالت میں بیان اور بیان حلفی جمع کروا دیا،ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت کی، متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کراتے ہوئے بیانِ حلفی عدالت میں پیش کر دیا، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا کی خاطر تمام ملزموں کو معاف کر دیا ہے۔

 عائشہ اکرم نے کہا تمام ملزمان کو معاف کرتی ہوں ملزمان کو بری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،عدالت نے مزید کاروائی 26 اگست تک ملتوی کردی، مقدمے میں 
نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو،صدام علی ،بلال اکرم سمیت دیگر شامل ہیں، جنہوں نے اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں،ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، مینار پاکستان پر یہ وقوعہ 2021 میں پیش آیا تھا۔

مزیدخبریں