(سٹی42) مون سون بارشوں کا سپیل شہر میں داخل،صبح سویرے موسلادھار بارش،موسلادھار بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی،موسم خوشگوار ہوگیا، شہر میں ہونےوالی موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ، شہر کا موسم خوشگوار ہونے سے دھوپ اور گرم لو چھٹ گئی،موجودہ درجہ حرارت 29 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے ،90منٹ تک برسنے والی بارش نے شہر کے نشیبی علاقوں کو ڈبو دیا،لاہورکے شملہ پہاڑی ،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو،مال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی،موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،لکشمی چوک 105 ملی میٹر، گلشن راوی 61 ،جیل روڈ 48ملی میٹرپانی جمع ہوگیا،اس کے علاوہ جین مندر چوک، چوبرجی، مزنگ چوک تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔
مون سون کی دو بارشیوں نے ہی واسا انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا,قدافی سٹیڈیم،والٹن روڈ، لارنس روڈپر بارش کے پانی نے شہریوں کا راستہ روک لیا،مال روڈ، گڑھی شاہو، باغبانپورہ پر بھی پانی جمع ہوگیا جبکہ گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے,بارش کا پانی تاحال متعدد مقامات سے نکالا نہیں جا سکا، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے,واسا انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے، بارشی پانی نکالنے کے لیے کوئی آپریشن جاری نہیں کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں سے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پندرہویں نمبر پر آگیا، ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 81 ریکارڈ کی گئی۔
موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سپیل وقفے وقفے سے رواں ہفتے برسے گا جبکہ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بار شوں کے حوالے سے احتیاط کی ہدایات جاری کردیں۔