بھارتی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی، ایئرپورٹ بند

1 Jul, 2024 | 09:41 AM

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی، سمندری طوفان کے پیش نظر بارباڈوس ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارباڈوس میں کرفیو جیسی صورتحال ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بھارتی ٹیم ہوٹل کے اندر موجود ہے، جبکہ ہوٹل کا اسٹاف بھی بہت کم موجود ہے، بھارتی اسکواڈ کو قطاروں میں لگ کر فوڈ لینا پڑ رہا ہے۔

  بھارتی بورڈ چارٹر فلائٹ کے بھی انتظامات کر رہا ہے تاہم صورتحال ایئرپورٹ کھلنے پر منحصر ہے، بارباڈوس میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، طوفان کے اگلے چند گھنٹوں میں ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی ہے، بارباڈوس میں کیٹگری 4 طوفان بیریل کی پیش گوئی کی گئی ہے، یہ دوسرا شدید ترین طوفان بتایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں