ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی  

1 Jul, 2023 | 11:02 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی جاری، 2 بار کی چیمپئن ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

 کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی شروع ہوگئی، ورلڈ کپ مقابلوں کی 2 بار فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے جاری سپر سکس مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز صرف 181 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

 پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز نےاب تک 3 میچ کھیلے اور تینوں ہی ہار گئی۔

مزیدخبریں