(ویب ڈیسک)دنیا عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے اکثر اوقات آپ جعلی عاملوں سے متعلق سنتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا جہاں جعلی عامل کے کہنے پر نوجوان بکرے کا خون پی گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بکرے کا خون پینے سے 25 سال کا نوجوان انتقال کر گیا۔۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کے گاؤں مانک تھیم میں جعلی عامل کی جانب سے نوجوان کو بکرے کا خون پلانے کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد جعلی عامل فرار ہوگیا۔