ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر زیادہ گوشت کھانے سے درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے

عید پر زیادہ گوشت کھانے سے درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) عید پر کھانے پینے میں بد پرہیزی ، گیسٹرو کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو گئے۔

جنرل ہسپتال 92 ، جناح ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 135 مریض رپورٹ ہوئے،سروسز ہسپتال میں گیسٹرو کے 162 مریض رپورٹ ہوئے،گنگا رام ہسپتال میں 85 اور میو ہسپتال میں 145 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گوشت کی زیادہ مقدار کھانے سے گیسٹرو کیسز بڑھے ۔ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث متعدد مریض ہسپتالوں میں لائے گئے۔

 فیصل آباد میں عید الاضحی پر کھابوں پر بے جا ہاتھ صاف کرنے والے 100 سے زائد شہری حالت خراب ہونے سے ہسپتالوں میں پہنچے، فیصل آباد کے سول، الائیڈ اور جنرل ہسپتال میں فوڈ پوائزنگ کا شکار مریضوں کا رش لگ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سول میں 35 ، الائیڈ 40 ،جنرل ہسپتال غلام محمد آباد 27 مریض پہنچے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی 40 سے زائد مریض داخل ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer