گھر میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

1 Jul, 2023 | 09:25 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے چوکیدار سلمان جاں بحق ہوا، دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مکان میں دھماکا گیس لیکج سے ہوا۔مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر تھا، دفتر سے متصل گھروں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے کہا کہ دھماکے میں بارودی مواد کے استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

مزیدخبریں