(ویب ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایور ریڈی پروڈکشن ہاؤس نے متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں علیزے شاہ کے خلاف شکایت کر دی ہے۔
مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے ایک پروجیکٹ کے دوران نہ صر ف غیر مناسب رویہ اختیار کیا بلکہ بغیر اجازت شوٹنگ بھی چھوڑ کر چلی گئیں۔
پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے ایسا کرنے سے ہاؤس کو مالی نقصان ہوا۔