(ویب ڈیسک)پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ،پنجاب میں فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مارکیٹس میں کورونا اویس او پیش پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، مارکیٹس میں فیس ماسک لازمی اور ہینڈ سینی ٹائزر رکھے جائیں،پبلک ٹرانسپورٹ میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار ،12 سال سے اوپر عمر کے افراد کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔
سرکاری و پرائیویٹ دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت برقرار جبکہ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کی مکمل ویکسی نیشن لازمی کرائی جائے گی،مویشی منڈیوں میں فیس ماسک اور ویکسی نیشن والے افراد جایئں گے ۔
مویشی منڈیوں میں انتظامیہ فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائرز لازمی رکھیں ،پنجاب میں ان پابندیوں کا اطلاق 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔