سونے کی قیمت میں کمی، خریداروں کےلیے خوشخبری

1 Jul, 2022 | 07:58 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 343 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ29  ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔

 صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 890 روپے کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1788 ڈالر ہوگئی ہے۔

 صرافہ بازار تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مستقبل میں بھی اگر ڈالر کی قدر کم ہوتی ہے تو اس کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑے گا۔

مزیدخبریں