(علی ساہی) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 8پولیس افسران کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئی جی پنجاب نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئےایس ایس پی طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب،ایس پی سید علی کو اے آئی جی ٹریننگ پنجاب تعینات، ایس ایس پی شاکر حسین داوڑ کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایس پی معاذ ظفر کی خدمات سیف سٹی اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔ڈی ایس پی اطہر علی اور ڈی ایس پی فضل الرحمن کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد،ڈی ایس پی ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب اورڈی ایس پی ندیم صدیق کو فارن سکیورسیل برانچ سی پی او تعینات کر دیا گیا۔