ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق اہم خبر

Teacher's,transfer,scrutny,committee
کیپشن: class room, file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)اساتذہ کے تبادلوں کیلئے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ، درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 2 کمیٹیاں تشکیل دے دی۔
اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شروع ، سکروٹنی کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔گریڈ 16 سے اوپر کے اساتذہ کی درخواستوں کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی کے کنوینئر پرنسپل محمد عارف ہونگے۔

گریڈ ایک سے 16 تک تبادلوں کیلئے سکروٹنی کے کنوینئر پرنسپل شاہد علی شاہ ہونگے۔مذکورہ کمیٹیوں میں گریڈ 18 کے تین ،تین ہیڈماسٹر بطور ممبر شامل کیے گئے ہیں۔دونوں کمیٹیاں اساتذہ کے دستاویزات کی تصدیق بھی کریں گی۔تصدیق شدہ اساتذہ کی فہرست سکول ایجوکیشن کو فراہم کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 20 جولائی کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈز جاری کرے گا۔