ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ الیکشن ، پیپلز پارٹی نےکس کو ٹکٹ جاری کیا ؟ نام سامنے آگیا

Senate Election-PPP
کیپشن: Senate Election-PPP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کو ٹکٹ جاری کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کی سینیٹ کی نشست کے لیے مسترد کیے گئے کاغذات نامزدگی بحال کر دیئےتھے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر خالدہ سکندر میندھرو کی سینیٹ کی نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ڈاکٹر خالدہ سکندر کے کاغذات نامزدگی بحال کیے تھے۔