(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دیدی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر بھی جائیں گے، مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔
2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے، عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔