ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت

Moonis Elahi
کیپشن: Moonis Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر  مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے رحیم یارخان شوگرملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی اور واجداحمد  کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان شوگر ملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی ضمانت پر ہیں،  ضمانت ختم ہونےپر اُن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، واجد احمد  رحیم یار خان شوگر ملز میں 9.65 فیصد  کے شیئر ہولڈر ہیں، محمد خان بھٹی اور واجد احمد  پنجاب اسمبلی میں ملازم ہیں، ڈیٹیلز اور دیگر دستاویزاتی شواہد کی روشنی میں انہیں گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا۔ 

واضح رہےکہ رحیم یار خان شوگر ملز کا ڈائریکٹر نواز بھٹی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے، نواز بھٹی ای ڈی او ہیلتھ دفتر میں گریڈ ٹو کا ملازم بھی ہے، شوگر ملز میں نواز بھٹی کے اکتیس فیصدشیئرز ہیں۔