(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ ملک کے عدت توڑنے سے متعلق خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
یوٹیوب، فیس بُک، انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں کچھ میڈیا سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیہ ملک نے عدت ختم کر کے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا اور نیا وی لاگ بھی اپلوڈ کیا ۔
اس ویڈیو سے متعلق ایک اور بات جو انٹرنیٹ پر غلط اور جھوٹی پھیلائی جا رہی ہے وہ یہ کہ دانیہ ملک اپنے اس نئے وی لاگ میں عدت ختم کر کے عامر لیاقت کے لیے دربار میں دعا کے لیے جا رہی ہیں۔
دوسری جانب یوٹیوب پر ’ دانیہ ملک آفیشل‘ کے نام سے موجود اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیا گیا یہ وائرل وی لاگ 2 ماہ پرانا ہے جسے 28 اپریل کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
انٹرنیٹ پر وائرل یہ وی لاگ صرف دانیہ ملک کے یوٹیوب پر واحد اور دو ماہ پرانا ہے جس میں وہ دربار جانے کا ذکر کر رہی ہیں۔
وی لاگ میں دانیہ ملک اور اُن کی والدہ کو ایک گاڑی میں دربار جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، دانیہ ملک اس دوران خود گاڑی چلا رہی ہیں اور ویڈیو بنا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دانیہ ملک پر تابڑ توڑ تنقید کی جا رہی ہے جس کے اسکرین شاٹس بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی 9 جون کو وفات پا جانے اور دانیہ مالک کے عدت میں بیٹھنے کے اعلان کے بعد سے دانیہ ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بالکل خاموش ہے البتہ اس اکاؤنٹ پر اُن کی والدہ کی جانب سے کچھ پوسٹس کی گئی ہیں۔