ہنڈا اور یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اچانک بڑی تبدیلی

1 Jul, 2022 | 12:00 PM

(سٹی 42) موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری  خبر ، ہنڈا اور یاماہا کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں  میں ہوشربا اضافہ کردیا۔  

ذرائع کے مطابق ہنڈاکمپنی نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5 ہزارسے 15 ہزارروپے اضافہ کردیا۔ ہنڈا کی سی ڈی 70 5 ہزار اضافےسے1لاکھ 11 ہزار 5سو، ہنڈا 125 سی سی 6 ہزار اضافے کے بعد 1لاکھ 74 ہزار5سو روپے کی ہوگئی، سی بی 125 ایف کی قیمت 10 ہزار بڑھنے سے  2 لاکھ 63 ہزار9 سو، ہنڈا 100 سی سی 6 ہزار  بڑھنے سے 1 لاکھ 50 ہزار 900   کی ہوگئی۔ 

دوسری جانب یاماہا کمپنی نے23سے 26 ہزار5سو تک موٹرسائیکلیں مہنگی کردیں، یاماہا وائے بی 125 سی 23ہزار 500 بڑھ کر 2لاکھ 55 ہزار کا ہوگیا جبکہ یاماہا وائے بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت2لاکھ 73 ہزار 500 روپے اور وائے بی آر 125 کی  2لاکھ 80ہزار 500 روپےہوگئی۔ 

 وائے بی آر جی 26 ہزار 500 بڑھ کر 2لاکھ 92ہزار  اور وائے بی آر 125 جی 25600 بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار روپے کاہوگیا۔ 

مزیدخبریں